فیڈریشن ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ امراض قلب کے ہسپتال میں علاج ہورہا ہے۔ انہوں نے ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے سپریم کورٹ پر تنقید کردی کہ علدالتوں میں لاکھوں مقدمات زیرالتواء ہیں اس جانب بھی توجہ دی جائے۔
فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں صنعت کاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کاڈیو وسکیولر ڈزیزز (این آئی سی وی ڈی) سمیت ایس آئی یو ٹی اور جناح ہسپتال میں لوگ بیرون ملک سے آکر علاج کراتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ پبلک پرائویٹ پارٹنر شپ کے تحت موبائل وین تیار کرکے دل کے مریضوں کو گھر کے قریب صحت کی سہولت فراہم کی گئی۔
این آئی سی وی ڈی کے لیے فنڈ جمع کرنے سے متعلق تقریب میں وزیراعلی سندھ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے سندھ اور وفاق دونوں کو شیم آن کے ریمارکس دیے ہیں عدالتوں کے زیر التوا ءمقدمات پر توجہ دی جائے۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ شہر میں پانی سڑکوں سمیت دیگر مسائل ہیں سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے تجاوزات آپریشن کے متاثرین کو متبادل فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔
امراض قلب کے ڈائریکٹر ندیم قمر نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی میں پانچ سال میں پانچ ملین سے زائد لوگوں کا مفت علاج کیا گیا۔