وزارت خزانہ نے پاکستان کے سینئر معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کو آفیشل ترجمان مقرر کردیا ہے، ان کی تقرری کا نوٹی فیکیشن جلد جاری ہوگا۔
عالمی تقابل میں پاکستان کی معیشت پر گہری نگاہ رکھنے والے سینئر تجزیہ کار مزمل اسلم گزشتہ دو دہائیوں سے اہم مقامی اور بین الااقوامی اداروں کے ساتھ منسلک رہے ہیں جن میں وہ ایکویٹی مارکیٹ، بزنس ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانشل، کیپیٹل مارکیٹ ریسرچ پر اتجارٹی رکھتے ہیں۔
مزمل اسلم نے جامعہ کراچی سے پبلک ایڈمنسٹریشن، اکنامکس کی اعلی تعلیم کے علاوہ برطانیہ کی یونیورسٹی آف بیتھ سے جدید معیشت کی اعلی سند حاصل کی ہے۔
معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم ای ایف جی ہرمیس کے جیف ایگزیکٹیو آفیسر، کسب اور جے ایس گلوبل کے ہیڈ آف بزنس ڈیویلپمنٹ رہے ہیں۔ مزمل اسلم موجودہ وقت ایمرجنگ اکنامک ریسرچ کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
سینئر معاشی تجزیہ کار ملک کے بڑے فورمز کے علاوہ یوٹیوب چینل اور امریکی نیوز پورٹل ورلڈ نیوز آبزرور کے مستقل لکھاری ہیں
انہوں نے ہیڈلائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت عالمی سطح پر پاکستان کو معاشی اور اندرونی نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے کے پینڈورا بکس نے عوام میں ملک کے اداروں پر بد اعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پاکستان معاشی بحران سے نکلنے کی تگ و دو میں ہے اور اس رفتار میں کیلئے عالمی حربے استعمال کیئے جارہے ہیں۔ مزمل اسلم نے بتایا کہ پاکستان مستقبل کی عالمی تجارت کا محور ہے اور بعض عالمی قوتوں سے اس کی ترقی کھٹک رہی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…