-Advertisement-

صوبائی وزراء ناصر شاہ اور سعید غنی کی اچانک آمد نے پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو کے منتظمین کو حیران کردیا

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

35ویں پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو کے دوسرے روز جہاں عوام کاایک ہجوم نظر آیا وہیں صوبے کے دو اہم وزراء نے ایک ساتھ نمائش میں دورہ کرکے سب کو حیران کردیا۔

نا پروٹوکال نہ ہی پولیس کی نفری۔ صوبائی وزیر سیعد غنی اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ فیتہ کاٹ کر عوام میں گھل مل گئے۔

پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو میں میڈیا سے گفتگو سے قبل صوبائی وزیر سعید غنی نے بوڑھی خاتون سے دادرسی کی ان کے مسائل سن کر فوری احکامات جاری کئے۔

اس سے قبل صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لائف اسٹائل نمائش کی بڑی تعریف سنی تھی اور یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو جیسی نمائشیں شہر کی رونقیں ںڑھاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف قومی برانڈز نے نمائش میں اسٹال لگائے ہیں۔ نمائش کو عوام کی پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے نمائش کے منتظمین فیصل محسن اور زارا کو خراج تحسین پیش کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کوویڈ کے باوجود ہزاروں لوگوں کی شرکت اچھی بات یے۔

مہنگائی پر سوال کے جواب میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تیل کی قیمت آئے دن بڑھادی جاتی یے، کبھی بجلی کی قیمت بڑھاتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔ عام آدمی اپنے بچوں کی دوائی دلانا بھی افورڈ نہیں کرسکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ میں پچھلے سال بھی پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر نمائش میں آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی کا امیج دنیا میں خراب ہوا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی مصنوعات فروخت ہورہی ہیں۔ لوگ آتے ہیں دیکھتے ہیں۔ اور پھر موازنہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمائشوں کے انعقاد سےنہ صرف لوکل ڈیلرز آئیں گے بلکہ انٹر نیشنل ڈیلرز بھی شریک ہونگے۔

سعید غنی نے کہا کہ ہماری ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ اس طرح کی ایکسپو ایکٹیویٹیز ہوں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر قیمتیں بڑھانا ظلم ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں بہت مسائل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے دور کے خوشحالی تھی آج ہر طرف مہنگائی نظر آرہی ہے۔

سیعد غنی نے کہا کہ پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو کو عوام کی داد حاصل ہوگئی ہے۔ پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو کی ڈائریکٹر زارا فیصل نے کہا کہ ہمارہ امید سے زیادہ عوام کا رش نظر آرہا ہے۔ توقع ہے کہ تیسرے روز بھی عوام کثیر تعداد میں شریک ہونگے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -