APP46-151220 ISLAMABAD: December 15 - Senator Shibli Faraz, Federal Minister for Information and Broadcasting briefing the media persons about the decisions taken in the Federal Cabinet Meeting. APP photo by Irshad Sheikh
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر سید شبلی فراز نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے 50ملین روپے تک کی فیس کی چھوٹ کی منظوری دے دی ہے۔
بورڈ بورڈ آف ڈائریکٹرز آف پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کی 23 ویں میٹنگ میں اس بات کی منظوری دی گئی کہ 50 ملین روپے تک کے بزنس ٹرن اوور کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کومارکنگ کی ادائیگی سے چھوٹ دی جائے گی اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا پاکستان کے معیارات اور کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ 1500سے زائد صنعتوں (لازمی مصنوعات کی مینو فیچرنگ ) کی مارکنگ فیس میں کمی کی سہولت فراہم کرنا تاکہ مقامی صنعت کو سہارا دینے کے لیے کاروبار میں مارکیٹ کی افراط زر کے باعث انہیں ریلیف دیا جا سکے۔
اس سے قبل (پی ایس کیو سی اے) نے سال 2008میں مارکنگ فیس 50فیصد اشیاءخوردو نوش اور 0.1فیصد دوسرے پروڈکس کے لیے مقرر کی گئی تھی جس کے نتیجے میں انڈسڑی غیر مطمئن رہی اور بار بار نظر ثانی کی درخواست کی جاتی رہی۔
موجودہ فیصلہ اس لحاظ سے انڈسٹری کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ریلف فراہم کرتا ہے ۔ ساتھ ہی نئی صنعتوں کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے جس سے معیشت میں واضح بہتری آئے گی ۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…