ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق یکم نومبر سے دودھ ایکس فارم گیٹ 155 روپے فی لیٹر ہوگی
ملک سلیم نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت سے ہم نے بارہا درخواست کی کہ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز کی کاروباری لاگت پر نظر ثانی کرتے ہوئے تازہ دودھ کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جائے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئے۔
واضع رہے کہ ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے 12 اکتوبر کو دودھ کی فی لیٹر قیمت کا تخمینہ جاری کیا تھا جس کے مطابق فی لیٹر قیمت 155 روپے لگایا گیا تھا۔
اس ضمن میں ایسوسی ایشن نے سیکریٹری لائیو اسٹاک کو قیمتیں ہر نظر ثانی کیلئے خط بھی لکھا تھا۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکرعمرگجر نے کہا ہے کہ
کمشنر کراچی نے تاحال نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جس کے باعث ڈیری فارمرز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے اور پچھلے نوٹیفکیشن کے مطابق شہری نقصان میں نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ قیمتیں بڑھانے کیلئے فارمرز کا دباؤ بڑھ رہا ہے، اگر کمشنر کراچی نے نیا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا اعلان کرنے میں حق بجانب ہونگے۔
واضع رہے کہ ڈی سی ایف اے نے یکم نومبر سے دودھ کی قیمت میں اضافے کا الٹی میٹم نہیں دیا۔ شاکر عمر گجر کا کہنا ہے کہ موجودہ ہوشربا مہنگائی کے باعث ملک سلیم دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر حق بجانب ہیں لیکن ڈی سی ایف اے آئیندہ ہفتے قیمت میں اضافے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرے گی۔