پاکستان

توانائی منصوبے میں 111 ارب کی سرمایہ کاری، بلے دودھ کی رکھوالی کرینگے

کرپٹ مافیا سے جڑے مفاد پرستوں نے اب بجلی کے قومی ترسیلی ادارے این ٹی ڈی سی کی جڑوں کو تسلسل کے ساتھ کھوکھلا کرنے پر بضد ہیں اب اس ٹولے کی نگاہیں وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کردہ توانائی منصوبے میں ایک سو گیارہ ارب روپے کی سرمایہ کاری پر مرکوز ہیں۔

ماضی کی بے لگام آئی پی پیز کی کارکردگی پر اٹھنے والی آوازوں کو تحقیقات کے بعد چند بڑے فیصلوں کے نتیجے میں بمشکل تمام خاموش کیا گیا لیکن تازہ ترین اطلاعات اس سے زیادہ تشویش ناک ہیں۔

اسلام آباد سے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی ترسیل کے حوالے سےوزیر اعظم عمران خان کی اعلان کردہ توانائی منصوبے میں ایک سو گیارہ ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ڈسٹری بیوشن کی ذمہ دارہ این ٹی ڈی سی بورڈ کو دی جائے گی یعنی دودھ کی رکھوالی پر بلی نہیں بلکہ بلوں کے حوالے کی جائے گی ( کہتے ہیں کہ اگر مرض لاعلاج ہوجائے تو پیشگی فاتحہ پڑھ لینی چاہئے)۔ اور ذرائع نے این ٹی ڈی سی کے نئے بورڈ خصوصا” چیرمین کے بارے میں بڑے انکشاف کئے ہیں۔

واضع رہے کہ این ٹی ڈی سی بورڈ کے موجودہ چیرمین نوید اسماعیل جو کہ 2013 میں جینکو ہولڈنگ کے سی ای او تھے اس کمپنی کو غیر معیاری کارکردگی کے نتیجے میں اس وقت کے واپڈا چیرمین راغب عباس شاہ نے کنٹریکٹ منسوخ کردیا تھا اور بڑی پرچیوں کے باوجود کنٹریکٹ بحال نا ہوا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم کی عین ناک کے نیچے ایک ایسے شخص (نوید اسماعیل) کو قومی بجلی کے ترسیلی ادارے کا چیرمین مقرر کیا گیا ہے جو اس وقت "لیومین انرجیا” کے سی ای او بھی ہیں تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ لیومین انرجیا "آرسیلور متل اسٹیل مل کے 135 میگا واٹ توانائی منصوبے کا نظم و نسق سنھال رہی ہے۔ مذید گہرائی میں تحقیق کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ "آرسیلور متل اسٹیل” جس کا بظاہر ہیڈ آفس لیگزمبرگ میں ہے لیکن دنیا کی دوسری بڑی کپنی کے سی ای او آدیتیہ متل جبکہ ایگزیکٹیو چیرمین لکشمی متل ہیں۔ اس انکشاف سے محب وطن پاکستانیوں کا سوال کرنا حق بجانب ہوگا کہ حساس اور اہم قومی نوعیت کے بڑے ادارے این ٹی ڈی سی کی بڑی کرسی پر ایسے شخص کی تعیناتی کارپوریٹ گورننس کے قوانین کو بالائے طاق رکھ کر کی گئی ہے جس کی نجی کمپنی بھارتی سرمایہ کاروں اور بھارتی سیاست (جس کا محور پاکستان مخالف پروپیگینڈے) میں اہم کردار ادا کرنے والوں سے جڑے ہوں۔

بات یہاں تک محدود نہیں بلکہ 22 اکتوبر 2021 کو چیرمین نیب اور ڈائریکٹر جنرل نیب کو این ٹی ڈی سی کے اعلی عہدیداروں بشمول چیرمین کے خلاف نیب کے قانون مجریہ 1999 کی سیکشن 9 کے تحت کرپشن اور قومی ادارے کو نقصان پہنچانے پر تحقیقات و کاروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

واضع رہے کہ این ٹی ڈی سی کی مانیٹرنگ وزیر اعظم کے علاوہ کم و بیش دس شخصیات کے ذمے ہیں جن میں وزیر توانائی بھی شامل ہیں۔ چیرمین این ٹی ڈی سی کی خلاف ضابطہ اور خفیہ سرپرستوں کی آشیرباد سے تعیناتی پر اٹھنے والے سوالات پر اس وقت کے وفاقی وزیر عمر ایوب نے بڑا بھونڈا سا جواب دیا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں۔

این ٹی ڈی سی کے موجودہ چیرمین کی ڈوریں وزیر اعظم کے سابق مشیر توانائی سے بھی ملتی ہیں۔ تابش گوہر کی بطور چیرمین کے الیکڑک ملازمت کے دوران نوید اسماعیل کے ای کے ڈی ای او رہے اور ںعد ازاں دونوں دوست مشہور زمانہ اویسس انرجی میں اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چیرمین این ٹی ڈی سی نے اپنے اختیارات کااستعمال کرتے ہوئے اعزاز احمد کو بھاری ماہانہ محنتانے 15 ہزار ڈالر علاوہ تمام تر سہولیات مینجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا ہے جس میں مبینہ طور پر کارپوریٹ گورننس قوانین میں ردو بدل بھی کی گئی۔

نوید اسماعیل کی تعیناتی کے پس پردہ عوامل ظاہر ہونا شروع ہوئے ہیں۔ درحقیقت بوڑڈ کے ان با اثر عہدیداروں کی نظریں وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کردی 111 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے منصوبے پر لگی ہوئی ہیں جسے این ٹی ڈی سی سے منظور کئے جانے کے اطلاعات ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو موجودہ دور حکومت میں ایک اور میگا کرپشن سر ابھارے گا جس کا خمیازہ کوئی اور نہیں عوام کو ہی بھگتنا پڑے گا۔

سید اسلم شاہ

Recent Posts

ایلون مسک اور ٹم کک سمیت اہم کاروباری شخصیات کا ٹرمپ کے دورہ چین میں شامل ہونے کا امکان

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رواں ہفتے متوقع دورہ چین کے لیے…

28 سیکنڈز ago

ایچ ای سی نے ڈگری تصدیق کا مکمل آن لائن اور پیپر لیس نظام متعارف کرا دیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ کی سہولت کے لیے ڈگری تصدیق کا مکمل آن لائن…

6 منٹس ago

سینیٹ میں مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ملکی قرضوں پر ہنگامہ

ایوان بالا کے اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے،…

11 منٹس ago

برطانوی نژاد پاکستانی سعدیہ سعادت ریڈنگ کی پہلی مسلمان کونسلر منتخب

برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد سعدیہ سعادت نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ریڈنگ بورو کونسل…

16 منٹس ago

میکسیکو: منشیات فروش گروہ کا سرغنہ گرفتار، 7 شیر اور اسلحہ برآمد

میکسیکو حکام نے پیر کے روز ایک اہم کارروائی کے دوران امریکی سرحد کے قریب…

56 منٹس ago

ایران کا جواب مسترد: ٹرمپ نے جنگ بندی کو ‘آخری سانسیں’ لیتی قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے امن تجاویز کے جواب کو مسترد…

1 گھنٹہ ago