-Advertisement-

کینیڈا بھجوائی گئی پاکستانی برآمدات میں 9 ماہ کے دوران 32 فیصد ریکارڈ اضافہ

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

امسال جنوری سے ستمبر تک کے عرصہ میں پاکستان سے کینیڈا بھجوائی گئی برآمدات میں بتیس فیصد اصافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کینیڈین حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق موجودہ کیلنڈر ایئر کے پہلے نو ماہ میں پاکستان سے کینیڈا بھجوائی گئی برآمدات کا حجم تین سو تیرہ ملین امریکی ڈالر تک پہنچ چکا ہے جبکہ پچھلے کلینڈر ایئر میں جنوری سے ستمبر تک کینیڈا بھجوائی گئی پاکستانی مصنوعات کا حجم دو سو سینتیس اعشاریہ ایک ملین امریکی ڈالر رہا تھا۔

موجودہ کلینڈر ایئر کے پہلے نو ماہ میں پاکستان سے کینیڈا بھجوائی گئی برآمدات میں بتیس فیصد اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔

اس امر کا اظہار کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے منعقدہ ماہانہ ای کچہری کے دوران کیا گیا جس کا اہتمام کینیڈا میں پاکستان ہائی کمیشن نے ٹورنٹو،وینکوور اور مانٹریال میں منعقدہ پاکستانی قونصل خانوں کی معاونت سے کیا۔

ای کچہری میں کینیڈا میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور سمیت قو نصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو عبد الحمید، قونصل جنرل آف پاکستان مانٹریال اشتیاق احمد عاقل ، قونصل جنرل آف پاکستان وینکوور جانباز خان اور کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈا میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں بیرون ملک پاکستانیوں کے کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اسی بنا پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں انتخابی عمل میں شریک کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے قانون سازی کی گئی ہے اور اس ضمن میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قانونی بل منظور کرایا گیا ہے جس کے نفاذ سے بیرونی ملک پاکستانی آئندہ انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

اس سے قبل ویبی نار کے شرکاء کو بتایا گیا کہ پاکستان ہائی کمیشن کینیڈا کی جانب سے تئیس نومبر کو کینیڈا اور پاکستانی کے تعلمی ماہرین، کنسلٹنٹس کے اشتراک سے ایک آن لائن تعلیمی نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے پاکستانی طلبا و طالبات کو کینیڈا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع اور بالخصوص کینیڈین حکومت کی جاری کردہ اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم کے ذریعے پاکستانی طلبا و طالبات کو سٹوڈنٹ ویزا کی آسان فراہمی کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں گی۔

ای کچہری کے دوران حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ عوامی اور قونصلر خدمات کی بروقت فراہمی کے حوالے سے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے جملہ سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے۔

اہم خبریں

-Advertisement-
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -