Categories: Newsپاکستان

میئر کراچی کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شہر کے مختلف بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

میئر کراچی نے مائی کولاچی روڈ، بوٹ بیسن، دو تلوار اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت دیگر مقامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے بروقت اقدامات کے نتیجے میں شہر کی مجموعی صورتحال معمول پر ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث درخت گرنے کے واقعات کی اطلاعات پر محکمہ پارکس کو فوری طور پر راستے صاف کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ساتھ واٹر کارپوریشن کا عملہ بھی سڑکوں پر موجود ہے اور نکاسی آب کا عمل جاری ہے۔

دورے کے دوران میئر کراچی کے ہمراہ ایم ڈی واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ میئر کراچی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بلاوجہ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago