Categories: Newsپاکستان

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چاند رات پر پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات کے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ عوامی تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مریم نواز نے بس اڈوں، ٹرانسپورٹ کے مراکز اور تجارتی مارکیٹوں میں سکیورٹی کو مزید بڑھانے کا حکم دیا ہے۔ بازاروں میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی جبکہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے خواتین پولیس کے خصوصی دستے گشت کریں گے۔

نگرانی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن آلات کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ون ویلنگ سمیت کسی بھی قسم کی غفلت اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے بینکوں اور اے ٹی ایمز کے اطراف سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس اور ٹرانسپورٹ حکام کو بس اڈوں اور ٹرمینلز پر مسلسل نگرانی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عوامی سہولت کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کرایوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے بس اور ویگن آپریٹرز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کرایہ نامے گاڑیوں کے ونڈ اسکرین پر نمایاں طور پر آویزاں کریں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران کیخلاف جنگی اتحاد کی امریکی اپیل، یورپی ممالک کا دو ٹوک انکار

ویب ڈیسک: آبنائے ہرمز میں امریکی فوجی امداد کے مطالبے پر یورپی اتحادیوں نے صدر…

18 منٹس ago

وفاقی وزیر برائے بحری امور کا کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ جہازوں کے لیے مراعاتی پیکیج کا اعلان

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کراچی پورٹ پر غیر ملکی…

23 منٹس ago

پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق ٹلسی گبارڈ کا دعویٰ زمینی حقائق کے منافی ہے: جلیل عباس جیلانی

سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تلسی…

28 منٹس ago

ریاض پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، اہم آئل ریفائنری کے قریب ملبہ گرنے سے کشیدگی میں اضافہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب فائر کیے گئے چار بیلسٹک میزائلوں کو سعودی…

2 گھنٹے ago

دہشت گردوں کا ہر جگہ خاتمہ کریں گے، آرمی چیف کا عزمِ مصمم

چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس عزم کا…

2 گھنٹے ago

اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور آندھی کا امکان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔…

4 گھنٹے ago