وفاقی وزیر برائے بحری امور کا کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ جہازوں کے لیے مراعاتی پیکیج کا اعلان

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کراچی پورٹ پر غیر ملکی ٹرانز شپمنٹ جہازوں کے لیے ایک وسیع تر مراعاتی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس نئے منصوبے کا اطلاق 18 مارچ 2026 سے ہوگا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو پر ڈیوٹیز اور چارجز میں 60 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانز شپمنٹ کارگو کی کم از کم حد کو 10 فیصد سے کم کر کے 7 اعشاریہ 5 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

نئے پیکیج کے تحت بیس ڈسکاؤنٹ کو 5 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ اضافی کارگو لانے پر مزید 5 فیصد رعایت دی جائے گی۔ شپنگ لائنز کی جانب سے زیادہ جہاز لانے کی صورت میں خصوصی مراعات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

جنید انور چوہدری نے مزید بتایا کہ 50 فیصد جی آر ٹی ٹرانز شپمنٹ کارگو پر 60 فیصد فلیٹ ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا اور بڑے کنٹینر بردار جہازوں کے وزن کے چارجز میں 50 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ ماحول دوست ایندھن استعمال کرنے والے جہازوں کے لیے 5 فیصد اضافی رعایت کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد کراچی پورٹ کو عالمی شپنگ کے لیے ایک کفایت شعار اور فعال گیٹ وے بنانا ہے۔ ان اصلاحات سے ملکی اور غیر ملکی میری ٹائم آپریشنز میں سہولت پیدا ہوگی اور برآمدات کے ساتھ ساتھ ٹرانز شپمنٹ کی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایرانی گیس فیلڈز پر حملے کے بعد تل ابیب پر میزائلوں کی ساتویں لہر، خطے میں کشیدگی عروج پر

وسطی اسرائیل پر نصف شب کے بعد سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں…

17 منٹس ago

پنجاب حکومت کا رمضان پیکیج: مستحقین میں راشن کی باعزت تقسیم کا عمل مکمل

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ رمضان پیکیج کی تقسیم کا…

22 منٹس ago

عاطف اسلم اور آئمہ بیگ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا ترانہ گائیں گے

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا ترانہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بننے کے…

27 منٹس ago

ایران کیخلاف جنگی اتحاد کی امریکی اپیل، یورپی ممالک کا دو ٹوک انکار

ویب ڈیسک: آبنائے ہرمز میں امریکی فوجی امداد کے مطالبے پر یورپی اتحادیوں نے صدر…

2 گھنٹے ago

پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق ٹلسی گبارڈ کا دعویٰ زمینی حقائق کے منافی ہے: جلیل عباس جیلانی

سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تلسی…

2 گھنٹے ago

ریاض پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، اہم آئل ریفائنری کے قریب ملبہ گرنے سے کشیدگی میں اضافہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب فائر کیے گئے چار بیلسٹک میزائلوں کو سعودی…

4 گھنٹے ago