افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، آرمی چیف کا دو ٹوک اعلان

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا اور افغانستان سے ہونے والی کارروائیوں کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آرمی چیف نے یہ بات کرم کے دورے کے موقع پر کہی جہاں انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عیدالفطر کا دن گزارا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عید کی نماز ادا کی اور ملک کی پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جوانوں اور افسران سے ملاقات کے دوران انہیں عید کی مبارکباد پیش کی اور ملکی دفاع کے لیے ان کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے آپریشن غضب للحق کے دوران دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو توڑنے اور سرحدی علاقوں میں امن کے قیام کے لیے جوانوں کی کامیابیوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے تاہم افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشنل کامیابیاں شہدا کی قربانیوں اور افسران و جوانوں کے غیر متزلزل عزم کا نتیجہ ہیں۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے مادر وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ دورے پر پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago