اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی عید الفطر کے موقع پر اپنے صاحبزادوں سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کے ساتھ تقریباً پچیس سے تیس منٹ تک بات چیت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے کے دوران عمران خان کے صاحبزادوں نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے بارے میں استفسار کیا۔ جیل حکام کے مطابق اپنے بیٹوں سے گفتگو کے بعد بانی پی ٹی آئی کا موڈ کافی خوشگوار دکھائی دیا۔
یہ گفتگو انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کا محور بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ان کی مجموعی خیریت رہی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید کے دوران عمران خان کی جانب سے اپنے اہل خانہ سے رابطے کا یہ عمل سیاسی و عوامی حلقوں میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…