پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے میچز بغیر تماشائیوں کے کھیلے جائیں گے اور ایونٹ صرف کراچی اور لاہور تک محدود ہوگا۔ حکومتی کفایت شعاری مہم کے پیش نظر یہ مشکل فیصلے کیے گئے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگا، تاہم اس میں کچھ تبدیلیاں ناگزیر تھیں۔
عالمی ایندھن بحران کے تناظر میں حکومتی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ایک جانب ہم عوام کو نقل و حرکت محدود کرنے کا کہہ رہے ہیں تو دوسری جانب اسٹیڈیمز میں 25 سے 30 ہزار افراد کا اجتماع ممکن نہیں۔ اس بحران کے خاتمے تک اسٹیڈیمز میں تماشائیوں کے داخلے پر پابندی رہے گی۔
پی سی بی چیئرمین نے ایونٹ کے اخراجات کم کرنے کے لیے افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ نقل و حرکت کو محدود رکھنے کے مقصد سے میچز صرف لاہور اور کراچی میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ دیگر چار وینیوز راولپنڈی، ملتان، پشاور اور فیصل آباد میں میچز نہیں ہوں گے۔
محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ جن شائقین نے میچز کے لیے ٹکٹ خرید لیے ہیں، انہیں 72 گھنٹوں کے اندر رقوم واپس کر دی جائیں گی۔ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور کل 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
سعودی عرب نے ایران کے ملٹری اتاشی، ان کے معاون اور سفارتخانے کے تین ارکان…
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال…
چیلسی کے ہیڈ کوچ لیام روزینیئر نے ٹیم پر زور دیا ہے کہ وہ تمام…
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل…
برطانوی کابینہ کے وزیر اسٹیو ریڈ نے ان دعووں کو مسترد کر دیا ہے کہ…
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی مروی ملک انتقال کر گئیں۔ پارٹی…