پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی مروی ملک انتقال کر گئیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی مروی ملک انتقال کر گئیں۔ پارٹی سیکریٹریٹ کے مطابق مروی ملک کچھ روز قبل برین ہیمرج کا شکار ہوئی تھیں جس کے بعد وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ پیر کے روز سہ پہر ساڑھے تین بجے ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی میں ادا کی جائے گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مروی ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے بھی واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی تکلیف دہ قرار دیا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی شیری رحمان اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اس سانحے کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھی مروی ملک کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور دعائے مغفرت کی گئی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago