ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد اور استحکام ناگزیر ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم پر زور دیا ہے کہ ملکی ترقی اور درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے اتحاد، جمہوریت اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کا دن برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ میں ایک فیصلہ کن موڑ کی حیثیت رکھتا ہے، جب قرارداد لاہور نے ایک آزاد، خودمختار اور فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد ایک الگ وطن کے تصور کو تقویت دینے اور قیامِ پاکستان کی تاریخی جدوجہد کا نقطہ آغاز ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں بانیانِ قوم کی قربانیوں، بصیرت اور عزم کی یاد دلاتا ہے، اور یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم استحکام، ترقی اور جمہوری عمل کے تسلسل کے ذریعے ان کے ورثے کی پاسداری کریں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشی اور سکیورٹی سمیت ملک کو درپیش مسائل کا حل باہمی اتحاد اور مشترکہ کوششوں میں مضمر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی ادارے پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے پرعزم ہیں۔

ملک محمد احمد خان نے ملکی دفاع، دہشت گردی کے خاتمے اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مسلح افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے کردار کو ملکی خودمختاری کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

عالمی اور علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے امن، رواداری اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا اور مشرق وسطیٰ سمیت تنازعات کا شکار خطوں میں پائیدار امن اور مسلم دنیا کے اتحاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے نئی نسل کو نظریہ پاکستان، آئینی بالادستی اور جمہوری اقدار سے روشناس کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی قوم ایک روشن اور خوشحال مستقبل کی جانب گامزن ہو سکتی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

آئی ایم ایف کا مصنوعی ذہانت سے عالمی مالیاتی نظام کو لاحق خطرات پر انتباہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے…

3 منٹس ago

امریکی تجاویز پر تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ایرانی وزارت خارجہ

تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ تہران…

57 منٹس ago

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے اہم ملاقات

تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے…

3 گھنٹے ago

پاکستان اور قطر کا مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی…

3 گھنٹے ago

ایران کی حمایت پر امریکہ کی عراقی نائب وزیر تیل اور ملیشیاؤں پر پابندیاں

واشنگٹن نے ایران کی حمایت اور دہشت گردی میں مبینہ کردار کے الزامات کے تحت…

4 گھنٹے ago

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ‘شیک ہینڈز-II’ تربیلا میں اختتام پذیر

پاکستان اور سری لنکا کی اسپیشل فورسز کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کی دو ہفتے…

4 گھنٹے ago