ملکی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یومِ پاکستان کے جذبے اور اتحاد کی ضرورت ہے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے جب ہمارے آباؤ اجداد نے ایک علیحدہ وطن کی بنیاد رکھی اور محض سات برس بعد اس عزم کو عملی جامہ پہنایا گیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک انمول نعمت ہے جو ایک عظیم نظریے اور لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ قرارداد لاہور نے یہ واضح پیغام دیا تھا کہ مسلمان ایک الگ قوم ہیں اور انہیں سیاسی، اقتصادی اور جغرافیائی آزادی درکار ہے۔

محسن نقوی نے تحریک پاکستان کے بانیوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن قومی یکجہتی، خودداری اور ترقی کے عزم کی تجدید کا نام ہے۔ موجودہ ملکی و غیر ملکی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں آج بھی یوم پاکستان والے جذبے، اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے عطا کردہ اصول اتحاد، ایمان اور تنظیم کامیابی کی ضمانت ہیں۔ بطور قوم ہمیں اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ان اصولوں کو عملی طور پر اپنانا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اپنے پیارے وطن کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ قوم کو یکجہتی اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے ہی درپیش مشکلات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago