Categories: Newsپاکستان

25 سے 28 مارچ تک بلوچستان اور سندھ میں مغربی ہواؤں کے داخلے کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 25 سے 28 مارچ کے دوران مغربی ہواؤں کے ایک نئے سلسلے کے داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس نظام کے تحت بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے کئی حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر ضیغم کے مطابق یہ موسمیاتی نظام ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے اثرات سب سے زیادہ بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں محسوس کیے جائیں گے۔ کراچی میں بھی اس سسٹم کے زیر اثر تیز ہواؤں کے ساتھ اچانک موسلادھار بارش متوقع ہے۔

شہر قائد میں آج مطلع صاف ہے اور دھوپ نکلی ہوئی ہے، جبکہ آئندہ دو روز کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران کراچی کا درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ فروری اور مارچ کے دوران ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا ہے، اور گرمی کی یہ شدت آئندہ دنوں میں موسمیاتی تغیرات میں تیزی کا باعث بن سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق سندھ کے دیہی اضلاع بشمول لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد، سکھر، نوشہرو فیروز اور دادو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ عید الفطر کے پہلے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے شہریوں کے معمولات کو متاثر کیا تھا۔ وقفے وقفے سے ہونے والی تیز بارش کے باعث عید کی خوشیاں گہنا گئیں اور متعدد علاقوں میں نقل و حمل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago