یوم پاکستان کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ نے پاکستانی قیادت کو خصوصی تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں پاکستان کی جانب سے قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو سراہا ہے۔
صدر شی جن پنگ نے کہا کہ پاکستان قومی ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ایک قریبی دوست ہونے کے ناطے چین پاکستان کی ترقیاتی کامیابیوں پر مسرت محسوس کرتا ہے۔
چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ رواں برس چین کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کا آغاز اور دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے روایتی دوستی کو مزید مستحکم کرنے، اسٹریٹجک تعاون بڑھانے اور ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
شی جن پنگ نے کہا کہ وہ صدر آصف علی زرداری کے ساتھ مل کر پاک چین شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے باہمی فوائد کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔
علاوہ ازیں چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے بھی یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…