وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم انسداد تپ دق کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صوبے کو تپ دق سے پاک کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب کو صحت مند بنانے کے لیے ٹی بی کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ بیماری کے بروقت تشخیص اور علاج سے قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عوام میں اس مرض سے متعلق شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حکومت تپ دق کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبے بھر میں ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دل کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر کی دہلیز پر ادویات پہنچانے کا پروگرام ایک اہم قدم ہے اور پنجاب بھر میں ٹی بی کے تمام مریضوں کو علاج کے لیے مفت ادویات فراہم کی جاتی رہیں گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…