وفاقی دارالحکومت میں ماحول دوست اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو فروغ دینے کے لیے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے برقی ٹرام سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ابتدائی مرحلے میں فزیبلٹی اسٹڈی شروع کی جائے گی۔
اس فیصلے کا اعلان سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں برقی ٹرام اور ای بس منصوبوں پر عمل درآمد اور درکار بنیادی ڈھانچے کے قیام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
حکام کی جانب سے یہ طے پایا ہے کہ برقی ٹرام منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ پر کام کا آغاز فوری بنیادوں پر کیا جائے۔ مجوزہ ٹرام سسٹم کو جدید انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم سے ہم آہنگ کیا جائے گا اور اسے اسلام آباد کے موجودہ ٹرانزٹ نیٹ ورک کا حصہ بنایا جائے گا۔
واشنگٹن میں امریکی سینیٹ نے منگل کے روز صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی…
اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر…
مشہور ڈزنی چینل سیریز جیسی کی کاسٹ نے نیویارک شہر میں ایک مختصر ری یونین…
کراچی میں پاکستان کے سرکردہ ونڈ انرجی پیدا کرنے والے اداروں کے کنسورشیم نے انڈیپنڈنٹ…
افغان طالبان نے ایک سال سے زائد عرصے تک زیر حراست رہنے والے امریکی ماہر…
اسلام آباد میں پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 30 مارچ 2026…