اوپن اے آئی نے اپنی ویڈیو جنریٹنگ ایپ ‘سورا’ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا

اوپن اے آئی نے اپنی ویڈیو جنریشن ایپ سورا کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق صارفین میں اس پلیٹ فارم کی مقبولیت میں کمی کے باعث کمپنی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

اوپن اے آئی کے ترجمان نے سی بی ایس نیوز کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کمپنی نے کنزیومر ایپ اور اے پی آئی سے سورا کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کمپنی اب اپنی توجہ اور کمپیوٹنگ وسائل کو روبوٹکس کے شعبے میں تحقیق پر مرکوز کر رہی ہے تاکہ حقیقی دنیا کے پیچیدہ کاموں کو حل کرنے میں مدد مل سکے۔

کمپنی نے سوشل میڈیا پر اپنے صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرنے والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اے آئی ویڈیو ایپس اپنی فوری ویڈیوز تخلیق کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے ٹیکنالوجی کے مداحوں میں مقبول رہی ہیں، تاہم ان کے ذریعے حقیقی اور جعلی تصاویر میں فرق کرنا مشکل ہونے پر تنقید بھی کی جاتی رہی ہے۔

سنہ 2025 کے دوران سورا اس وقت تنازع کی زد میں آئی تھی جب کچھ صارفین نے سول رائٹس رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی توہین آمیز ویڈیوز تیار کی تھیں۔ اس واقعے کے بعد کمپنی نے صارفین پر مارٹن لوتھر کنگ کی شبیہ استعمال کرنے پر عارضی پابندی عائد کر دی تھی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

صوبوں کا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ کم نہیں کیا جا سکتا، نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ این ایف سی…

49 منٹس ago

حکومت کی ترجیحی شعبوں کے لیے خصوصی مراعات دینے پر غور

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد…

55 منٹس ago

دشمن کو معرکہ حق میں منہ توڑ جواب دیا گیا، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نو مئی کے پرتشدد واقعات…

2 گھنٹے ago

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، 7 افراد جاں بحق

جنوبی لبنان کے علاقے ساکسکیہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت…

3 گھنٹے ago

جی ایچ کیو میں ‘معرکہ حق’ کی پہلی سالگرہ پر پروقار تقریب کا انعقاد

راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں اتوار کی صبح معرکہ حق کی فتح کو ایک…

3 گھنٹے ago

ایران امریکی ناکہ بندی کے باوجود مہینوں تک معاشی بحران سے محفوظ رہ سکتا ہے: رپورٹ

امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باوجود تہران کی تیل کی…

3 گھنٹے ago