افغانستان کی جانب سے حملے نہ ہونے تک آپریشن غضب الحق میں وقفہ جاری رہنے کا امکان

اسلام آباد سے ذیشان یوسف زئی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغانستان میں آپریشن غضب الحق کے دوران کیا گیا عارضی وقفہ گزشتہ رات بارہ بجے ختم ہو گیا ہے تاہم اسلام آباد نے عندیہ دیا ہے کہ کابل کے خلاف کارروائیوں میں یہ تعطل مزید برقرار رہ سکتا ہے۔

اس معاملے سے قریبی تعلق رکھنے والے باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان کچھ مخصوص شرائط کے تحت آپریشن میں اس عارضی وقفے کو جاری رکھنے پر غور کر سکتا ہے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ آپریشن میں یہ توقف صرف اسی صورت میں برقرار رہے گا جب تک افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں کیا جاتا۔ اگر افغان سرزمین سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کا سلسلہ بند رہتا ہے تو پاکستان کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریز کرے گا۔ تاہم افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کسی بھی دہشت گردی کے واقعے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن میں عارضی جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اور شرط افغانستان سے آپریٹ کرنے والے دہشت گرد گروہوں کی تشکیل کا خاتمہ ہے۔

اس ضمن میں زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغانستان کے خلاف پاکستان کی کارروائیاں خالصتاً دفاعی نوعیت کی ہیں جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے عین مطابق کی جا رہی ہیں۔

موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب تحریک طالبان پاکستان اور دیگر عسکریت پسند تنظیمیں افغانستان کے اندر سے سرگرمیاں انجام دیتی ہیں تو پاکستان ان کے محفوظ ٹھکانوں، پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز کو نشانہ بناتا ہے۔ لہٰذا جب تک افغانستان کے اندر سے پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی، تب تک کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن میں عارضی وقفے کا اعلان کیا تھا جو 24 مارچ کی رات بارہ بجے تک جاری رہا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago