اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس کے اندر ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقائی کشیدگی اور قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے علاوہ وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال اور ملک کی سیاسی و داخلی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو ایران اور خطے میں جاری تنازع کے حوالے سے پاکستان کے کردار اور اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے صوبائی وزرائے اعلیٰ کو ان کے متعلقہ صوبوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی حکمت عملی کے بارے میں ہدایات جاری کیں۔ شرکاء نے ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے مربوط لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج شام ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں بھی علاقائی صورتحال اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے امور زیر بحث آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم صدر مملکت کو امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ ثالثی کے حوالے سے حکومتی فیصلوں اور پیش رفت پر بریفنگ دیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…