Categories: Newsپاکستان

ٹانک: سی ٹی ڈی کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

ضلع ٹانک میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے ایک اہم آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی مشتاق گروپ کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی تھانہ گومل کی حدود شیخ اوتار کے علاقے میں عمل میں لائی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد جوابی کارروائی کا سلسلہ تقریباً چالیس منٹ تک جاری رہا۔ فائرنگ تھمنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران دو دہشت گردوں امداد اللہ اور توقیر کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف، چھ میگزین، بھاری مقدار میں کارتوس اور دو بینڈولیئرز قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھے۔ ان میں آئی ای ڈی کے ذریعے پولیس وین پر حملہ جس میں پانچ اہلکار شہید ہوئے، گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول روڑی میں پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانا، اور کانوڈی پاٹن میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملہ شامل ہے جس میں دو اہلکار شہید ہوئے تھے۔

دہشت گردوں کے خلاف درج ریکارڈ کے مطابق یہ ملزمان ڈیرہ ٹانک روڈ پر پولیس موبائل اور ججز کے قافلے پر حملے، ہیڈ کانسٹیبل عزیز کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ کانسٹیبل ریحان کے اغوا اور شہادت کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago