Categories: Newsپاکستان

پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے

پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کل بروز بدھ سے شروع ہوں گے جس کے لیے انتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ صوبے بھر کے 880 امتحانی مراکز میں تقریباً ڈھائی لاکھ امیدوار شرکت کریں گے۔ امتحانات کا آغاز عربی، کمرشل جیوگرافی اور تاریخ کے پرچوں سے ہوگا۔

لاہور میں 14 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ ان مراکز میں گورنمنٹ این ڈی اسلامیہ ہائی اسکول اچھرہ، گورنمنٹ ہائی اسکول برکی، گورنمنٹ سائنس کالج برکی، گورنمنٹ ہائی اسکول اٹؤکی اعوان، گورنمنٹ ہائی اسکول جلو موڑ، چونگ، ماراکا کوارٹر اور شیر شاہ کالونی شامل ہیں۔

لاہور کے علاوہ قصور میں 4، شیخوپورہ میں 7 اور ننکانہ صاحب میں ایک مرکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 26 مراکز کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔

انتظامیہ نے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ مراکز میں صرف درست شناختی کارڈ کے حامل امیدواروں کو داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ غیر متعلقہ افراد کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع رہے گا۔

امتحانی شیڈول کے مطابق میٹرک کے آخری پرچے 16 اپریل کو پنجابی اور اسلامی تاریخ کے مضامین کے ہوں گے، جس کے فوراً بعد 17 اپریل سے نویں جماعت کے امتحانات کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago