بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں جمعرات کی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر اسلام آباد کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 110 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔
مقامی انتظامیہ اور امدادی ادارے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور علاقے میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
تہران سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایرانی عسکری ترجمان نے جاری تنازع کے دوران…
خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے…
تھائی لینڈ کے پرچم بردار کارگو جہاز کو آبنائے ہرمز میں نامعلوم پروجیکٹائلز کے حملے…
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی…
تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی حکام نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای…
معروف امریکی کامیڈین اسٹیفن کولبرٹ نے اپنے گیارہ سالہ طویل کیریئر کے بعد سی بی…