190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت 31 مارچ کو ہوگی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کے لیے 31 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ کرے گا۔

عدالت نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر درخواست پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلاء سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ نیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سزا معطلی کی درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 17 جنوری 2025 کو دونوں ملزمان کو سزا سنائی تھی۔

دوسری جانب برطانیہ کے ایوانِ لارڈز میں بانی پی ٹی آئی کی قید اور ان کی صحت کی صورتحال پر بحث کی گئی۔ لیبر پارٹی کی رکن بیرونس الیگزینڈر آف کلیوڈن نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بگڑتی ہوئی صحت، طبی سہولیات کے فقدان اور خاندان سے ملاقاتوں پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا۔

بیرونس الیگزینڈر کا کہنا تھا کہ یہ بحث کسی سیاسی جماعت کی حمایت کے لیے نہیں بلکہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ قانونی نظام کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادگان سلیمان خان اور قاسم خان کو گزشتہ سال دسمبر سے اپنے والد سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، حالانکہ وہ برطانوی شہری ہیں اور انہیں اپنے والد سے ملاقات کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان پر 9 مئی 2023 کے واقعات کے تناظر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 مہینے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 مہینے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 مہینے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 مہینے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 مہینے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago