آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع سہتو ون کنویں سے گیس کی بڑی مقدار دریافت کر لی ہے۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس کنویں سے یومیہ سترہ اعشاریہ دو ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔ اس مقام پر کھدائی کا عمل دسمبر دو ہزار پچیس میں شروع کیا گیا تھا اور تین ہزار آٹھ سو ستر میٹر کی گہرائی میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔ یہ پیشرفت ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
دریں اثنا عالمی سطح پر ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور اس کے ملکی معیشت پر اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تیل اور گیس کی عالمی سپلائی میں اتار چڑھاؤ، افراط زر کو کنٹرول کرنے اور توانائی کی سکیورٹی یقینی بنانے کے معاملات زیر بحث آئے۔ حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام اور مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔
اجلاس کے شرکاء نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی لاگت کے اثرات کم کرنے کے لیے معاشی انتظام اور توانائی کی منصوبہ بندی میں ہم آہنگی پر زور دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ درآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کرنے کے لیے عوامی آگاہی مہم، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفر کے رجحان کو بڑھانا ناگزیر ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے سو ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنے اور ملکی سطح پر پیٹرول کی قیمت تین سو روپے فی لیٹر سے بڑھنے کے بعد ملکی معیشت پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان نے توانائی کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے متبادل اور قابل تجدید ذرائع کی جانب پیش قدمی تیز کر دی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان اب تک پانچ ہزار میگاواٹ سے زائد کلین انرجی کی صلاحیت پیدا کر چکا ہے جس میں ونڈ، سولر اور ہائیڈرو پاور منصوبے شامل ہیں۔ حکومتی سطح پر جوہری توانائی اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں طویل مدتی استحکام لایا جا سکے۔
سندھ کے گورنر نے جمعہ کے روز انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے اعلیٰ حکام…
سندھ حکومت نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے واٹر مارکنگ سسٹم متعارف…
کھٹمنڈو میں ایک پروقار تقریب کے دوران ریپر سے سیاستدان بننے والے بلیندر شاہ نے…
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ…
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سست…
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایران پر ہونے والے حالیہ حملوں کے معاملے پر جمعہ…