ہیری پوٹر کی نئی سیریز کرسمس 2026 پر ایچ بی او میکس پر نشر کی جائے گی

وارنر برادرز ڈسکوری نے ہیری پوٹر سیریز کے نئے پروجیکٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جس کے ساتھ ہی اس کا عنوان، ٹیزر اور عالمی سطح پر ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔

ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفرز اسٹون کے نام سے تیار کی جانے والی یہ سیریز کرسمس کے دن 2026 کو ایچ بی او میکس پر پوری دنیا میں نشر کی جائے گی۔ اس سیریز کا آغاز لندن میں ایک خصوصی تقریب سے ہوگا۔

دو منٹ پر محیط ٹیزر میں ہیری، رون، ہر مائنی، ڈریکو، اسنیپ اور ہیگرڈ جیسے مرکزی کرداروں کو متعارف کرایا گیا ہے۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ ہیری اسکول میں بدسلوکی کا شکار ہوتا ہے جس کے بعد وہ جادوئی دنیا میں قدم رکھتا ہے۔ اس دوران ہیگرڈ اسے بتاتے ہیں کہ تمہارے والدین میرے دیکھے ہوئے سب سے بہادر اور مہربان لوگ تھے اور اگلی بار ہماری ملاقات ہوگورٹس میں ہوگی۔ اولیوینڈر بھی ہیری سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ مسٹر پوٹر مجھے توقع ہے کہ آپ سے بہت عظیم کام سرزد ہوں گے۔

سیریز میں ہیری پوٹر کا کردار ڈومینک میک لافلن، ہر مائنی گرینجر کا کردار اریبیلا اسٹینٹن اور رون ویزلی کا کردار ایلسٹیئر سٹاؤٹ ادا کر رہے ہیں۔ دیگر اہم کاسٹ میں جان لیتھگو بطور البس ڈمبلڈور، جینیٹ میک ٹیر بطور پروفیسر میک گوناگل، پاپا ایسیڈو بطور اسنیپ اور نک فروسٹ بطور ہیگرڈ شامل ہیں۔

جے کے رولنگ کی مشہور کتابوں پر مبنی اس سیریز کو فرانسیسکا گارڈنر نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایت کاری کے فرائض مارک مائیلوڈ نے انجام دیے ہیں۔ یہ سیریز برطانیہ، آئرلینڈ، جرمنی اور اٹلی سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں دیکھی جا سکے گی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago