پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس مدت کے دوران کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی رہے گی۔
یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور ممکنہ خطرات کے تدارک کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق 25 اپریل تک رہے گا جس کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں کہ وہ حکومتی فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ شادی بیاہ یا ہالز اور مارکیز میں منعقد ہونے والی تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم ان تقریبات کے منتظمین حفاظتی اقدامات اور ڈرون کے کنٹرولڈ استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ صوبائی حکومت نے اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث تین لاکھ ستر ہزار…
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے…
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ کمی کا رجحان جاری ہے اور…
پاکستان تحریک انصاف نے موجودہ حکومتی اتحاد کو نالائق اور فسطائی قرار دیتے ہوئے قاسم…
یوکرین اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے ایک اہم معاہدے پر دستخط کر…
سندھ حکومت نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے جدید واٹر مارکنگ سسٹم…