سندھ: امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے جدید واٹر مارکنگ سسٹم کا نفاذ

سندھ حکومت نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے جدید واٹر مارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے پرچہ آؤٹ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ذمہ داروں کا سراغ لگایا جا سکے گا۔ اس اقدام کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔

وزیر برائے جامعات و تعلیمی بورڈز اسماعیل راہو کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں امتحانات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے شرکت کی اور امتحانی مراکز میں سیکیورٹی، بجلی، پینے کے پانی اور فرنیچر کی فراہمی سمیت دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسماعیل راہو نے تصدیق کی کہ صوبے بھر میں امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔ سات اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات میں نویں سے بارہویں جماعت کے تیرہ لاکھ ترپن ہزار دو سو اٹھاون طلبہ شرکت کریں گے، جن کے لیے صوبے بھر میں سولہ سو سے زائد مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

شیڈول کے مطابق کراچی میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات پچیس اپریل جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات سات اپریل سے شروع ہوں گے۔ سکھر ڈویژن میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات تیس مارچ اور گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات پندرہ اپریل سے شروع ہوں گے۔ امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے سیکرٹری بورڈز کے دفتر میں صوبائی سطح پر ایک کمپلینٹ سیل بھی قائم کیا جائے گا۔

وزیر نے تنبیہ کی کہ پرچہ لیک ہونے کی صورت میں متعلقہ بورڈ چیئرمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سکھر اور شہید بینظیر آباد ڈویژن میں تمام پرچے ای مارکنگ کے تحت ہوں گے، جبکہ لاڑکانہ بورڈ میں نویں سے بارہویں جماعت کے آٹھ پرچے ای مارکنگ کے ذریعے لیے جائیں گے۔ کراچی میں نویں جماعت کے تمام اور میٹرک کے دو پرچے ای مارکنگ کے تحت ہوں گے۔

انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ امتحانی مراکز پر لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جائے، مراکز کے اندر موبائل فون لے جانے پر مکمل پابندی ہوگی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سکیورٹی بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعہ کے روز چینی سفارت خانے کا دورہ کیا…

3 منٹس ago

عالمی منڈی میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جمعہ کے روز بھی جاری رہا…

8 منٹس ago

لبنان: اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 121 بچے جاں بحق، 3 لاکھ 70 ہزار بے گھر

لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث تین لاکھ ستر ہزار…

52 منٹس ago

افغان مہاجرین کی چالیس سالہ میزبانی کا صلہ نہیں ملا، سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے…

58 منٹس ago

ملکی اور عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ کمی کا رجحان جاری ہے اور…

1 گھنٹہ ago

پی ٹی آئی کی قاسم خان کے خلاف ‘منفی پروپیگنڈا’ کی شدید مذمت

پاکستان تحریک انصاف نے موجودہ حکومتی اتحاد کو نالائق اور فسطائی قرار دیتے ہوئے قاسم…

1 گھنٹہ ago