بلوچستان کے ضلع دکی میں پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس نے مشترکہ کارروائی کے دوران دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
یہ آپریشن دکی کے علاقے کلی بختیار خان لونی میں کیا گیا جس کی قیادت ڈی آئی جی پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے کی۔
ڈی آئی جی جنید احمد کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ کارروائی کے دوران انسداد دہشت گردی فورس کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ثناء اللہ اور جمال کے ناموں سے ہوئی ہے۔ سکیورٹی حکام نے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ دونوں دہشت گرد متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ان میں رمضان المبارک کے دوران کلی بختیار خان میں فرنٹیئر کور کی چوکی پر کیا گیا حملہ بھی شامل ہے جس میں ایف سی کے پانچ جوان جام شہادت نوش کر گئے تھے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…