Categories: Newsپاکستان

پاکستان آج رات ارتھ آور منائے گا، غیر ضروری برقی آلات بند رکھے جائیں گے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہفتے کی شب ارتھ آور منایا جائے گا جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کی بچت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس سال ارتھ آور کا مرکزی موضوع گیو این آور فار ارتھ رکھا گیا ہے۔

ملک بھر میں ارتھ آور کے موقع پر رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک غیر ضروری لائٹس بند رکھی جائیں گی۔ یہ اقدام موسمیاتی تبدیلیوں کے تدارک، قدرتی وسائل کے تحفظ اور توانائی کی بچت کے لیے اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو بیدار کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

عالمی سطح پر یہ مہم ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر کی جانب سے دو ہزار سات میں شروع کی گئی تھی جو اب دنیا کے ایک سو نوے سے زائد ممالک میں ایک بڑی عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ رواں برس اس مہم کی بیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے جس کا مقصد شہریوں اور سرکاری و نجی اداروں کو ماحول دوست اقدامات کے لیے متحرک کرنا ہے۔

ارتھ آور کے دوران دنیا بھر میں اہم تاریخی مقامات، سرکاری عمارتوں اور رہائشی گھروں کی بتیاں ایک گھنٹے کے لیے گل کر دی جاتی ہیں۔ اس مہم کے تحت عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نہ صرف بجلی کی بچت کریں بلکہ فضلے میں کمی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ جیسے عملی اقدامات میں بھی حصہ لیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

اسحاق ڈار اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو…

52 منٹس ago

سعودی عرب میں امریکی فضائی اڈے پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملہ، 10 امریکی فوجی زخمی

سعودی عرب میں واقع شہزادہ سلطان ایئر بیس پر ہونے والے ایک حملے میں امریکی…

3 گھنٹے ago

ایران، امریکہ کشیدگی: پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اسلام آباد میں اجلاس

اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری ایک ماہ طویل جنگ کے خاتمے…

3 گھنٹے ago

بلوچستان کے ضلع ڈکی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع دکی میں پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس نے مشترکہ کارروائی کے…

4 گھنٹے ago

وزیرِ اعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا مطالبہ مسترد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا…

5 گھنٹے ago

اسرائیل کے ایران کے جوہری اور صنعتی تنصیبات پر فضائی حملے

اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز ایران کے جوہری تنصیبات اور اہم صنعتی مراکز پر…

5 گھنٹے ago