پاکستان کا پانی کی قلت سے نمٹنے کے لیے پہلا قومی خشک سالی ایکشن پلان متعارف

پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے خطرات اور قحط سالی سے نمٹنے کے لیے اپنی تاریخ کا پہلا قومی ایکشن پلان تیار کر لیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد زراعت، پانی کے ذخائر اور خوراک کی فراہمی کو محفوظ بنانے کے لیے پیشگی اقدامات اور مربوط حکمت عملی وضع کرنا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ ایک قومی مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ عائشہ حمیرا موریانی نے کہا کہ پاکستان کو اب ہنگامی امداد کے روایتی طریقوں سے نکل کر قحط سالی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے فعال اور جدید حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور پانی کی قلت اب مستقل چیلنج بن چکے ہیں جن کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیٹا پر مبنی بروقت فیصلوں کی ضرورت ہے۔

وفاقی سیکریٹری نے بتایا کہ یہ منصوبہ انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ، محکمہ موسمیات اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں پاکستان ڈراٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور ابتدائی وارننگ کا نظام شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ایکشن پلان کا محور وسائل کی موبلائزیشن، حکومتی پالیسی سازی اور مقامی سطح پر تخفیف کے اقدامات ہیں۔

ورکشاپ میں وفاقی و صوبائی حکام کے علاوہ عالمی اداروں بشمول ایف اے او اور یوکے کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے قحط سالی کے خطرات کو کم کرنے کے لیے قلیل، درمیانی اور طویل مدتی روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ترجمان محمد سلیم شیخ نے کہا کہ پاکستان میں قحط سالی کے بڑھتے ہوئے اثرات زراعت، توانائی اور انسانی زندگی کے دیگر شعبوں کے لیے باعث تشویش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ایک مربوط فریم ورک فراہم کرنا ہے تاکہ قحط سے پہلے، دوران اور بعد میں موثر کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

نئے ایکشن پلان کے تحت نیشنل ڈراٹ مینجمنٹ کمیٹی اور ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کے قیام کی تجاویز بھی شامل ہیں، جن کا مقصد وفاقی و صوبائی سطح پر اداروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا اور قحط زدہ علاقوں میں عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 مہینے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 مہینے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 مہینے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 مہینے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 مہینے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago