گورنر خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی کے بیانات پر شدید تنقید، خبردار کر دیا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے متعدد بار عسکری نوعیت کی فورسز تشکیل دیں، انہیں واضح کرنا چاہیے کہ ان فورسز کے قیام کا اصل مقصد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے کی جانب سے ریاست مخالف بیانات سامنے آئے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف داخلی انتشار کا شکار ہے اور پارٹی قیادت شدید الجھن میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ریاست نے انہیں شناخت دی، آج وہی لوگ اسے قاتل ریاست قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ریاست کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے اگر دوبارہ اسلام آباد کی جانب مارچ کی کوشش کریں گے تو انہیں سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

گورنر نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما صوابی سے آگے نکل کر زمینی حقائق کا ادراک کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت بڑھ رہی ہے اور عالمی طاقتیں ملک پر توجہ دے رہی ہیں، جس کا سہرا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو جاتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کارکردگی کو غیر فعال قرار دیا اور کہا کہ صوبائی کابینہ میں اختلافات کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے۔

گورنر نے مزید کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران بلدیاتی نمائندوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث مقامی نمائندوں اور ناظمین کی تنخواہیں تک روکی گئیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی عہدیدار جمعرات کے روز ہی ایندھن بچانے کے بہانے اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں اپنے گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

پیرس میں بینک آف امریکہ کے باہر بم دھماکے کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار

پیرس میں ہفتے کی صبح بینک آف امریکہ کی عمارت کے باہر ایک ممکنہ بم…

43 منٹس ago

یوکرین کا متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کا معاہدہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران متحدہ عرب…

49 منٹس ago

ایرانی ڈرون حملوں سے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ریڈار سسٹم شدید متاثر

کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے…

54 منٹس ago

ایران کے ساتھ جنگ میں امریکی فوجی اثاثوں کو اربوں ڈالر کا نقصان، رپورٹ

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی…

60 منٹس ago

امریکی صدر کے خلاف ‘نو کنگز’ تحریک: ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کی توقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور مبینہ آمرانہ طرز حکمرانی کے خلاف آج ملک…

2 گھنٹے ago

ایران کا دبئی میں یوکرین سے منسلک ڈرون مخالف گودام پر حملے کا دعویٰ

ایران نے دبئی میں ایک گودام کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس کے…

2 گھنٹے ago