یوکرین کا متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کا معاہدہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران متحدہ عرب امارات اور قطر کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدوں پر اتفاق کیا ہے۔

قطر کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دوحہ اور کیف کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس میں میزائلوں اور بغیر پائلٹ کے فضائی نظام یعنی ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے مہارت کا تبادلہ شامل ہے۔

صدر زیلنسکی نے اس سے قبل متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک نے سیکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ زیلنسکی نے ٹیلی گرام ایپ پر پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک کی ٹیمیں جلد ہی ان معاہدوں کی تفصیلات کو حتمی شکل دیں گی۔

یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبیہا نے جمعہ کے روز خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا تھا کہ یوکرین، جس کے پاس روسی ڈرونز اور میزائلوں کو مار گرانے کا برسوں کا تجربہ موجود ہے، ایرانی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی سیکیورٹی معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس سے عالمی منڈیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ ایران کی جانب سے جوابی کارروائیوں کے باعث آبنائے ہرمز عملی طور پر بند ہو چکی ہے جبکہ خلیجی ممالک کو بھی میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل جمعرات کے روز صدر زیلنسکی نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں یوکرین اور سعودی عرب کے درمیان بھی دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 مہینے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 مہینے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 مہینے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 مہینے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 مہینے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago