پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے حج آپریشن دو ہزار چوبیس کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پری حج پروازوں کا سلسلہ اٹھارہ اپریل سے شروع ہو کر اکیس مئی تک جاری رہے گا۔
ابتدائی مرحلے کے دوران زائرین کو مدینہ منورہ اور جدہ پہنچایا جائے گا۔ قومی ایئرلائن دو سو دو پروازوں کے ذریعے ساٹھ ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب منتقل کرے گی۔
مجموعی تعداد میں سے انچاس ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سفر کریں گے جبکہ گیارہ ہزار افراد نجی حج اسکیم کے ذریعے فریضہ حج ادا کریں گے۔
پی آئی اے کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں جن میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان شامل ہیں سے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…