Categories: Newsپاکستان

حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی افواہوں کو مسترد کر دیا

وزارت اطلاعات و نشریات نے اتوار کے روز ملک بھر میں اختتام ہفتہ پر مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور جعلی قرار دیا ہے۔

وزارت کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل فیکٹ چیکر اکاؤنٹ کے ذریعے اس وائرل دستاویز کو جعلی قرار دے کر عوام کو گمراہ کن معلومات سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں اور صرف مستند ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔

مذکورہ جعلی دستاویز میں وزیراعظم شہباز شریف سے منسوب ہدایات میں خلیجی ممالک میں جاری تیل کے بحران کا حوالہ دیتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کے روز ملک گیر لاک ڈاؤن کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ پابندی پانچ اپریل سے ہر ہفتے کی رات بارہ بج کر ایک منٹ سے اتوار کی رات گیارہ بج کر انسٹھ منٹ تک نافذ رہے گی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت توانائی کی بچت اور ایندھن کے بحران پر قابو پانے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن اور کفایت شعاری کے اقدامات پر غور کر رہی ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی سرکاری اعلان یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔

زیر غور تجاویز کے مطابق مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کو رات ساڑھے نو بجے بند کرنے جبکہ شادی ہالز میں مہمانوں کی تعداد دو سو تک محدود رکھنے کی تجویز شامل ہے۔ اس کے علاوہ شادی کی تقریبات میں ون ڈش پالیسی پر عمل درآمد اور رات دس بجے تک تقریبات کے اختتام کی تجاویز بھی زیر غور ہیں جن کا مقصد توانائی کے غیر ضروری استعمال کو کم کرنا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

خواتین میں منشیات کی لت: ایک خاموش مگر سنگین سماجی بحران

حیات ری ہیب کلینک کے سی ای او اور کلینیکل ماہر نفسیات ڈاکٹر شمشیر حیات…

2 گھنٹے ago

امریکی زمینی کارروائی پر ایرانی فوج کا امریکی دستوں کو ‘آگ لگانے’ کی دھمکی

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر…

2 گھنٹے ago

ایران کی امریکہ کو دھمکی: زمینی حملے کی صورت میں امریکی فوجیوں کو سمندری خوراک بنا دیں گے

تہران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کی سرزمین پر زمینی جارحیت…

2 گھنٹے ago

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اہم مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اہم سفارتی مصروفیات کے…

2 گھنٹے ago

حزب اللہ کے راکٹ حملے روکنے کے لیے نیتن یاہو کا جنوبی لبنان میں آپریشن وسیع کرنے کا حکم

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حزب اللہ کی جانب سے مسلسل راکٹ حملوں کے…

3 گھنٹے ago

پاکستان کی قیادت میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات، امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کی حمایت

اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی…

4 گھنٹے ago