سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اہم سفارتی مصروفیات کے سلسلے میں پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ نور خان ایئربیس اسلام آباد آمد پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے مشرق وسطیٰ سید احمد معروف اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ دورہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر کیا گیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہونے والے چار ملکی اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور جاری کشیدگی پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اور سینیٹر اسحاق ڈار کے درمیان دوطرفہ ملاقات بھی متوقع ہے جس میں پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستان آمد پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد خطے میں رونما ہونے والی پیش رفت پر مشاورت کرنا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…