کراچی کے علاقے کلفٹن میں زمزمہ اسٹریٹ پر واقع امتیاز اسٹور میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کا عمل جاری ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق پیر کی صبح چھ بجے اطلاع ملتے ہی صدر فائر اسٹیشن سے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی تھیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ بیسمنٹ میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے چھ فائر ٹینڈرز حصہ لے رہے ہیں۔ بیسمنٹ میں دھواں بھر جانے اور تاریکی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم گراؤنڈ فلور پر آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ امدادی ٹیمیں کٹر کی مدد سے بیسمنٹ کے دروازے کاٹ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ پھنسے ہوئے شخص کو تلاش کیا جا سکے اور آگ کے آخری مرکز کو ختم کیا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں فالز سیلنگ موجود ہونے کے باعث آگ تیزی سے پھیلی۔ فائر بریگیڈ کے مطابق واقعے کے وقت اسٹور کے اندر عملہ موجود نہیں تھا جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ ممکنہ طور پر اے ٹی ایم میں شارٹ سرکٹ سے لگی جبکہ اسٹور کے عملے نے فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل خود بھی آگ بجھانے کی کوشش کی۔
اس دوران اسٹور کے سیکیورٹی گارڈز نے بیسمنٹ کے قریب ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا اندازہ ہے کہ کولنگ کے عمل سمیت مکمل آپریشن مکمل ہونے میں مزید دو گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…