پنجاب بھر میں آبی پرندوں کے شکار پر باضابطہ پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے شکار کا سیزن ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے صوبے بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ روک دیا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ترجمان کے مطابق یہ پابندی پرندوں کے افزائش نسل کے موسم کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پرندوں کی افزائش کے عمل کو محفوظ بنانے کے لیے شکار پر مکمل قدغن لگا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سیزن کے لیے شکار کی اجازت یکم اکتوبر 2025 سے 31 مارچ 2026 تک دی گئی تھی جس کے دوران صرف ہفتہ اور اتوار کے روز شکار کرنے کی اجازت تھی۔
محکمہ وائلڈ لائف نے واضح کیا ہے کہ سیزن کے اختتام کے بعد کسی بھی مقام پر آبی پرندوں کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صوبے بھر میں حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…