Categories: Newsپاکستان

بھارت کی پاکستانی قیدیوں کو استعمال کر کے فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی، ذرائع

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مودی سرکار مشرق وسطیٰ کی جنگ میں پاکستان کے فعال ثالثی کردار سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور سفارتی تنہائی مٹانے کے لیے ایک بار پھر جھوٹے آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز اپنی گھناؤنی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھارتی قید میں موجود سینکڑوں پاکستانیوں اور کشمیریوں کو جبری طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام مختلف جیلوں سے ان بے گناہ افراد کو اکٹھا کر رہے ہیں۔ اس ڈرامے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے چند بھارتی قیدیوں کو بھی اس سازش کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان قیدیوں کو کسی جھوٹے فلیگ آپریشن میں استعمال کر کے بھارتی میڈیا اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم چلائیں گے۔

یہ اقدام بھارت کی سفارتی ناکامی کو چھپانے اور عالمی توجہ پاکستان سے ہٹانے کی ایک پرانی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔ اس مذموم منصوبے کے تانے بانے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور وزیر خارجہ جے شنکر کے گرد بن رہے ہیں، جنہیں حال ہی میں بھارتی اپوزیشن کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اپوزیشن نے سوال اٹھایا تھا کہ بھارت مشرق وسطیٰ کی جنگ ختم کروانے میں پاکستان کی طرح فعال کردار ادا کرنے میں کیوں ناکام رہا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے فرسودہ بیانیے اور مکاریوں سے بیزار ہو چکی ہے۔ پلواامہ اور پہلگام کے واقعات کے طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھارت آج تک اپنے الزامات کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے بے گناہ پاکستانی قیدیوں کو میڈیا کے سامنے لا کر کی جانے والی کوئی بھی نئی کوشش بری طرح ناکام ہوگی کیونکہ اب عالمی سطح پر بھارت کے پروپیگنڈے کی کوئی ساکھ باقی نہیں رہی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران کشیدگی دراصل اسرائیل فلسطین جنگ کا تسلسل ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل…

33 منٹس ago

پاکستانی کرپٹو کاروباری شخصیت کی ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقوں میں رسائی

بلومبرگ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 35 سالہ پاکستانی کاروباری شخصیت بلال بن ثاقب…

2 گھنٹے ago

بنگلہ دیش میں توانائی بحران: سرکاری دفاتر میں بجلی اور ایئر کنڈیشنز کے استعمال پر پابندی

بنگلہ دیش میں توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران کے پیش نظر حکومت نے سرکاری ملازمین…

3 گھنٹے ago

ایران میں داخلی دراڑیں، امریکا کے پسِ پردہ رابطوں کے اشارے

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیر کے روز اس امید کا اظہار کیا ہے…

3 گھنٹے ago

سابق ناظمین کا پی ٹی آئی حکومت پر فنڈز کی بندش کا الزام، شدید تنقید

پشاور پریس کلب میں پیر کے روز منعقدہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران پشاور…

4 گھنٹے ago

ایران کے خلاف جنگی اخراجات کے لیے ٹرمپ کی عرب ممالک سے مدد لینے کی خواہش

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران انکشاف…

4 گھنٹے ago