ایران کشیدگی دراصل اسرائیل فلسطین جنگ کا تسلسل ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل اور امریکہ کے مابین جاری تنازع دراصل فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا تسلسل ہے۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین سے شروع ہونے والی یہ کشیدگی اب تمام عرب ممالک کو عبور کرتی ہوئی ایران تک پہنچ چکی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے خلاف اسرائیل کو کامیابی ملی تو پورے خطے پر صیہونی تسلط ناگزیر ہو جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ صیہونی خطرے کا مؤثر جواب دینے کے لیے عالم اسلام کو ایک متحد بلاک بنانے کی ضرورت ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے تجویز دی کہ اسلامی ممالک کو سیاست، باہمی تجارت اور دفاعی امور پر مشتمل ایک باضابطہ معاہدہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو یکجا ہو کر اپنے لیے ایک واضح لائحہ عمل طے کرنا ہوگا کیونکہ صیہونیت اور اسرائیلی توسیع پسندی کو روکنے کا یہی واحد راستہ ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 دن ago