Categories: Newsپاکستان

منی لانڈرنگ کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر فزیلہ عباسی کی عبوری ضمانت بحال کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ڈاکٹر فزیلہ عباسی کی عبوری ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بحال کر دی ہے۔ عدالت نے ملزمہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید کارروائی کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔

جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈاکٹر فزیلہ عباسی اپنے وکیل نعیم بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فزیلہ عباسی تین مرتبہ عدالت میں پیش ہو چکی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایک موقع پر عدم پیشی کی وجہ ان کا طبی سرٹیفکیٹ تھا جو تین روز کے لیے جمع کرایا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود ان کی ضمانت منسوب کر دی گئی تھی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا اور ملزمہ کو ہدایت کی کہ وہ ریلیف کے حصول کے لیے متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ڈاکٹر فزیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ کے 22 بینک اکاؤنٹس میں تقریباً 25 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں، جبکہ ان کی سالانہ آمدنی کا گوشوارہ صرف چار سے چھ لاکھ روپے کے درمیان ظاہر کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 دن ago