خیبر پختونخوا میں گزشتہ تین روز سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق جبکہ 72 زخمی ہو گئے ہیں۔
ایبٹ آباد، بنوں، شمالی وزیرستان، لکی مروت، حویلیاں اور نوشہرہ سمیت مختلف اضلاع میں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
موسمیاتی صورتحال کے باعث 9 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں جبکہ 51 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے یکم اپریل سے 4 اپریل تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے پیش نظر بالائی علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے اور جھیلیں ابلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متاثرہ پانچ اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ جاری بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور الرٹ رہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے…
پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی سفارتی…
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور سرمایہ…
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس نے امریکی فوجیوں کے لیے دعائیں کرنے کے عمل کا دفاع…
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن بری طرح متاثر…
ایچ بی او نے ہیری پوٹر سیریز کے پہلے سیزن کی ریلیز سے قبل ہی…