وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ادارے کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی نشاندہی اور ان کی ملک بدری کے عمل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل معاونت فراہم کی جائے۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ایسے عناصر کا ڈیٹا بیس سے نام فوری طور پر خارج کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی ڈیٹا کی شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس کے دوران محسن نقوی نے نادرا کی جانب سے گزشتہ دو برسوں میں کی جانے والی پیش رفت کو سراہا اور عوامی سہولت کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور نظام متعارف کرانے پر زور دیا۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ نادرا کے دفاتر کرائے کی عمارتوں کے بجائے سرکاری زمین پر تعمیر کیے جائیں تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔
اجلاس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفات پا جانے والے لاکھوں افراد کے شناختی کارڈز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی اے کے تعاون سے متوفی افراد کے نام پر جاری موبائل سمز کو بھی بلاک کیا جا رہا ہے۔ نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے 30 دن کی مقررہ مدت کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…