اسلام آباد ہائی کورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران نیب کے خصوصی پراسیکیوٹر جاوید اشرف اور رافع مقصود نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سزا معطلی کی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر دو متفرق درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ نیب کا موقف ہے کہ مرکزی اپیلوں پر نوٹس جاری کیے بغیر سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نہیں ہو سکتی۔ پراسیکیوٹر نے دفاعی وکلاء کو مرکزی اپیلوں پر دلائل شروع کرنے کی تجویز دی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے نیب کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنوری 2025 میں سنائی گئی سزا کو 14 ماہ گزر چکے ہیں اور استغاثہ مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی ٹرائل کے دوران ضمانت پر تھیں اور ان کی صحت بھی تشویشناک ہے، لہذا وہ فی الحال مرکزی اپیلوں کے بجائے سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی چاہتے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر ہفتے میں دو دن سماعت مقرر کی جائے تو کیا دلائل دیے جا سکتے ہیں۔ اس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ ماہ سے اپنے موکلین سے ملاقات نہیں کر سکے جس کی وجہ سے انہیں اپیل پر دلائل دینے کے لیے ہدایات درکار ہیں۔

دفاعی وکیل نے مزید کہا کہ سائفر کیس میں دلائل مکمل ہونے میں تین ماہ لگے تھے، اس لیے اس کیس میں بھی وقت درکار ہوگا اور سزا معطلی کی درخواستوں کو پہلے سنا جانا چاہیے۔ عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو ہدایت کی کہ وہ اگلی سماعت تک اپنے موکلین سے ہدایات حاصل کر لیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 دن ago