وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے یہ ہدایات منگل کے روز ایندھن کی سپلائی چین اور کفایت شعاری کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملکی صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی فراہمی، بچت کی حکمت عملی اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد سپلائی چین کو بہتر بنانے اور عوام کو مسلسل ریلیف فراہم کرنے کے لیے حتمی تجاویز تیار کی جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ مارکیٹ میں استحکام لانے اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران کمزور طبقات کو معاشی دباؤ سے بچانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور کفایت شعاری کے اقدامات کے نتیجے میں حکومت 129 ارب روپے کا ریلیف فراہم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، جس کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو روکا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بروقت فیصلوں کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار دستیاب ہے جو ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی طلب اور رسد کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کا نظام فعال ہے جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ملک بھر میں سپلائی کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔

اجلاس میں احد چیمہ، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، شازہ فاطمہ خواجہ، سردار اویس احمد خان لغاری، مشیر محمد علی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 دن ago