ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ منگل کے روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 78 روپے 28 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 304 روپے 12 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل 2026 سے ہوگا اور اس کا اطلاق مقامی اور درآمد شدہ ایل پی جی دونوں پر ہوگا۔ اس اضافے کے بعد گھریلو استعمال کے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 588 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ پروڈیوسر پرائس 3 ہزار 101 روپے 25 پیسے فی سلنڈر ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ان قیمتوں میں مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسپورٹیشن کے مارجن شامل ہیں۔

حکام کے مطابق عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اس مہنگائی کی بنیادی وجوہات ہیں۔ عالمی سطح پر ایل پی جی کی قیمتوں میں 238 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا ہے جس کا بوجھ مقامی صارفین پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے مزید اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں قیمتیں 90 سے 100 روپے فی کلو تک مزید بڑھ سکتی ہیں۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ایک ہزار روپے تک کا اضافہ متوقع ہے۔

ایسوسی ایشن کے نمائندے عرفان کھوکھر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ مہنگائی کی ایک نئی لہر کو جنم دے گا جس سے کم آمدنی والے طبقے کے لیے ایل پی جی کا حصول ناممکن ہو جائے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 دن ago