وزیراعظم شہباز شریف کی ایندھن کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ یہ ہدایات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیٹرولیم سپلائی چین اور توانائی کی بچت سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران جاری کی گئیں۔

اجلاس میں علاقائی صورتحال کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کے موثر استعمال اور سپلائی چین کو مستحکم رکھنے کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تجاویز کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت سے جلد حتمی شکل دی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت گزشتہ تین ہفتوں کے دوران معاشرے کے کمزور طبقات کی معاونت کے لیے اہم اقدامات اٹھا چکی ہے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی، سادگی مہم اور توانائی کی بچت کے اقدامات کی بدولت حکومت 129 ارب روپے کا ریلیف عوام تک پہنچانے میں کامیاب رہی ہے جس سے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں۔ سپلائی اور ڈیمانڈ کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کا نظام بھی فعال کر دیا گیا ہے جو پیٹرولیم سپلائی چین کی مکمل مانیٹرنگ یقینی بنا رہا ہے۔

اجلاس میں احسن اقبال چیمہ، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک اور شیزا فاطمہ خواجہ سمیت کابینہ کے دیگر اراکین اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 دن ago